سارہ خان نے تجسس کو ہوا دے دی

کچھ روز  قبل انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ سارہ کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اداکارہ  کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا تھا، گلوکار فلک شبیر نے اسٹوری کےکیپشن کے ذریعے بھی مداحوں کو سارہ کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع دی تھی۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کو کیا ہوا تھا تاہم بعد میں بعض ذرائع سے یہ بات سامنے آئی کے انہیں ٹائیفائڈ کے باعث ہسپتال داخل ہونا پڑا تھا ۔ اس سے قبل سارہ اور فلک کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ استنبول میں ہیں جہاں کورونا کے باعث لگائے گئے سخت کرفیو کے باعث دونوں پھنس گئے ہیں اب یہ طبیعت تُرکی میں خراب ہوئی یا پھر وہ پاکستان واپس آگئے تھے یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

مداحوں کی جانب سے سارہ کی ناسازیِ طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا لیکن پھر ایک دو دن میں سارہ خان نے اور ان کے شوہر فلک شبیر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ان کی طبیعت میں بہتری کی خبر دی تھی۔

پھر ایک پوسٹ میں فلک شبیر نےدعائیں کرنےکے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، دوسری جانب سارہ خان نے اپنی اسٹوری میں رمضان مبارک لکھا، اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔

تاہم اب سارہ خان کے امید سے ہونے کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور یہ خبریں اس وقت وائرل ہوئیں جب چند روز قبل فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویری خاکہ شیئر کیا جس کے کیپشن میں درج تھا کہ یہ رشتے کی خوبصورتی ہے، تصویری خاکے میں ایک حاملہ عورت تھی۔

دوسری طرف سارہ نے بھی ایک خفیہ پوسٹ شیئر کرکے تجسس میں مزید ایندھن کا اضافہ کردیا ہے ۔گلابی گلاب اور قرآن کی آیت کی تصویر شیئر کی

اور وہی (اللہ) ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا فرمایا اور اسی میں سے اس کا جوڑ بنایا تاکہ وہ اس سے سکون حاصل کرے 

آیت پہلے حصے میں اولاد کے بارے میں بات کرتی ہے جب کہ ساتھ ہی دوسرے حصے میں جو کہ شیئر نہیں کیا گیا عورت کے حاملہ ہو نے کا تذکرہ کرتی ہے، سارہ نے مداحوں کو اور بھی الجھا کر رکھ دیا ہے، بہت سارے لوگوں کو یقین ہے کہ سارہ کا یہ انداز اس کے حمل کی خبروں کی تصدیق کا طریقہ ہے ۔

Back to top button