دبئی میں اسرائیل کی تشہیر پر صنم سعید برہم

آپ کو شرم آتی ہے؟: صنم سعید دبئی میں اسرائیل  کی  سیاحت کے فروغ کے لئے  لگائے گئے بل بورڈ کو دیکھ کر سیخ پا ہوگئیں۔

صنم سعید نے دبئی میں اسرائیل کی سیاحت کے اشتہاری بل بورڈ پر مایوسی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے دبئی میں آنے والے سیاحوں کا استقبال کرنے والی  اسرائیل ٹوریزم  کی اشتہاری تصویر کے اسکرین شاٹ کوشیئرکرتے ہوئے کہاکہ "دھوکہ دہی کی سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ کبھی بھی آپ کے دشمنوں کی طرف سے نہیں آتی ہے”۔

پاکستانی فنکاروں کی آواز

جب سے  فلسطین میں اسرائیلی  تشدد کی نئی لہر شروع ہوئی ہے پاکستانی مشہور شخصیات اسرائیل اور اسرائیل کے مظالم  کے خلاف اور فلسطین میں  مظلوم ومتاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی  کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔

عاصم اظہر نے  بھی پچھلے دنوں اسرائیل  کے  فضول  دعوؤں پر سخت تنقید کی تھی ،اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بنیاد 3،000 سال پہلے  رکھی  گئی تھی۔

اس بے بنیاد اور بلا تحقیق دعوے پر  عاصم اظہر نے  مخالفت کرتے ہوئے  کہا کہ آپ کے ملک کا لفظی قیام عمل میں آیا تھا ، میرا مطلب  یہ ہے کہ ۔۔”معذرت کے ساتھ!” 1948 میں دنیا پر مسلط کیا گیا تھا۔

آپ ہم سے بھی ایک  سال چھوٹےہو ، اے ڈے تسی  3000 سال کے (آپ پاکستان سے ایک سال چھوٹے ہیں اور اس کے باوجود آپ دعوی کرتے ہیں کہ آپ کی عمر 3000 سال ہے) ، "موسیقار نے کہا تھا۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کے دفتر نے 11 روزہ تشدد کے بعد غزہ میں جمعہ کو جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button