سام سنگ ، میڈ اِن پاکستان

کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اور لکی گروپ نے پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لئے معاہدہ کیا ہے۔

لکی موٹر کی ذیلی کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹ بھجوایا کہ کمپنی نے پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس  معاہدے  کے مطابق   پیداوار کا آغاز کرنے کے لیے درکار  لائسنس کے حصول کے لئے پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کے پاس درخواست دائر کی  گئی ہے ۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی  لکی  گروپ کو  اس مشترکہ منصوبے کے لئے مبارکباد پیش کی  اور کہا کہ یہ ترقی پاکستان کے لئے ایک  خوش آئند  اشاریے کے طور پر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ مثبت پیشرفت ڈی آئی آر بی ایس نظام کی کامیابی کا ثبوت ہے جس نے فون کی اسمگلنگ کو ختم کیا۔ اور پھر پچھلے سال موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسی پر  کام شروع کیا۔

لکی گروپ کے سی ای او علی تببہ نے اپنے ٹوئیٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ”الحمد اللہ، پاکستان کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری ہے ، سامسنگ نے پاکستان میں موبائل فون تیار کرنے کے لئے لکی گروپ کے ساتھ شراکت کرنے پر اتفاق کیا ہے”۔

نیز سویڈش فرنٹیئر مارکیٹوں کے اثاثہ منیجر ٹنڈرا فونڈر نے بھی ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عنقریب دوسرے مینوفیکچررز بھی سام سنگ کے نقش قدم پر چلیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button