روس میں طیارہ کو حادثہ 19 افراد ہلاک ہو گئے

ماسکو : روس کے علاقے تاتارستان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ادھر روسی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ایل 140 طیارے میں 22 کے قریب افراد سوار تھے ۔

حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 20 اسکائی ڈائیورز موجود تھے ۔

وہاں کی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہیں ۔

اور روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔

تاہم اس المناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button