پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافے کے رجحان کے باعث ملک میں پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا  خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے  فی لیٹر تک اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل   کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی  کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔پیٹرولیم لیوی کے ردوبدل سے قیمتوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا  حتمی فیصلہ آج وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن  وزارت خزانہ جاری کرے گا۔ جبکہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button