پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی  مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر اوگرا نے  مقامی  طور پر ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے 30 پیسے اور  پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی  چند پیسوں کے معمولی  اضافے کی تجویز جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں   کو برقرار رکھنے کی  تجویز سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو پیش کردی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

قیمتوں میں اضافے یا استحکام کے فیصلے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق  یکم جون سے ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز کراچی  انٹر بینک میں  ڈالر کی قدر میں  3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،ڈالر 154 اعشاریہ 43 پیسے سے کم ہوکر 154اعشاریہ40   پیسے  کا ہوگیا۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے پہلے روز  100 انڈیکس میں 777پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ،100 انڈیکس 1اعشاریہ 63 اضافے کے ساتھ 47897  کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 32 ارب  مالیت کے ایک ارب  41 کروڑ  سے زائد شیئرز   کا کاروبار ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button