ٹک ٹاکروں کے داخلے پر پابندی

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی پنجاب نے پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن میں حکم جاری کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاکرز کو پنجاب بھر میں پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ہو گا اور باضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں پارک میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت ہو گی ۔

پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے 2 سے زائد مرد حضرات کے بھی ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر غور کیا جارہا ہے ۔

 تاہم فیملیز کی پارکس میں آمدورفت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جارہی البتہ فیملیز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ۔

پابندی کافیصلہ اتھارٹی نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں اور اسکے ساتھ دست درازی کیے جانے  کے باعث کیا ہے جبکہ اتھارٹی کی جانب سے پارکس کی سیکیورٹی مزید سخت اور انتظامی امور کو بہتر  بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button