بغیر ویکسینیشن لوگوں کیلیے کل سے پابندیاں شروع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ بغیر ویکسینیشن کے لوگوں پر پابندیاں یکم اکتوبر (کل) سے لاگو ہوں گی ۔

اگر لوگوں کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہیں تو انہیں ریلوے اور ایئر لائن سروس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

اس کے علاوہ جو لوگ ویکسین نہیں لے رہے وہ شادی ہالوں ، شاپنگ مالز ، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔

این سی او سی نے مزید اعلان کیا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 1 اکتوبر سے لوکل مسافروں کے لیے لازمی قرار دیے جائیں گے ۔

اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا کے : یکم اکتوبر سے ، صرف ویکسین شدہ مسافر پی آئی اے کی تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں سفر کر سکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بورڈنگ کارڈ ملنے پر ائیر پورٹ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو بھی ویکسین لگوانی چاہیے ۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے بچوں کی ویکسینیشن بھی ضروری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button