مطاف میں داخلے پر پابندی

سعودی عرب میں عازمین حج کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔  کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام کی صفائی کے لئے 5 ہزار کارکنوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، کل کارکنان   ،صفائی اور سینیٹائیزنگ  کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا ۔تاہم خانہ کعبہ کا غلاف  معمول  کے مطابق 9 زی الحجہ کو یوم عرفہ کے دن تبدیل کیا جائے گا۔

اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا جبکہ کورونا کی وجہ سے مطاف میں 25 ٹریک تیار کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج سے متعلق 30 سے ​​زائد تنظیموں کے تعاون سے اسٹریٹجک اور آپریشنل منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حج انتظامات کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔مسجد الحرام میں آب زم زم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے روبوٹ کریں گے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کعبہ کی طواف کے لئے 25 ٹریک تیار کیے گئے ہیں ، دس ہزار افراد کو حجاج کی خدمت کا کام تفویض کیا جائے گا ، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کو پانچ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں ، جن میں سے 60،000 کا انتخاب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button