احترام یا مقابلہ، شاہین آفریدی اور سرفراز احمد کی جنگ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین پی ایس ایل کے کھیل میں دونوں آپس میں لڑ پڑے جس سے ان دونوں کے بارے میں ایک بحث چھڑ گئی ہے ۔

پی ایس ایل گیم کے دوران شاہین آفریدی اور سرفراز احمد نے بظاہر گرما گرم الفاظ کا تبادلہ کیا ہے تو ٹویٹر پر تنازعات کا چشمہ پھوٹ پڑا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیل کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ایک باونسر دیا۔

سرفراز احمد نے شاہین آفریدی سے باونسر کے جواب میں کچھ باتیں کہیں ، جن کے جواب میں شاہین آفریدی نے بھی کچھ باتیں کہیں ۔

سرفراز احمد کے سر پر باونسر کے بعد ، وہ نان اسٹرائیکر کی طرف شاہین آفریدی کے ساتھ کچھ الفاظ کا تبادلہ کرنے کے لئے مڑے ۔ شاہین آفریدی ، جو کے اگلی ڈلیوری کے لئے واپس چلنا شروع کرچکے تھے ، وہ بھی مڑ گئے اور انہوں نے سرفراز احمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہاتھ ہوا میں لہراتے ہوئے کچھ جواب دیا۔ بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا کہ شاہین آفریدی نے اپنے سینئر کے ساتھ بد سلوکی کی ہے ۔

رمیز راجہ کے ایک سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا آپ رمیز بھائی دیکھ سکتے ہو کے یہ سب کھیل کا حصہ ہے ۔ یہاں تک کہ میں بھی یہ نہیں چاہتا ہوں کہ کوئی مجھے چوکآ مار دے ، لہذا کھیل میں ایک تیز باؤلر کی طرف سے ایسی جارحیت ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button