فلسطین کے حق میں قرارداد منظور

مظلوم فلسطینیوں سے  مکمل حمایت کے اظہار کے لیے قومی  اسمبلی کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز ہوا جس  میں شرکاء نے ناصرف اپنے الفاظ بلکہ حلیے سے بھی فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی  کا اظہار کیا ، شرکاء اجلاس میں فلسطین کا روایتی  اسکارف ” کیفیہ” پہن      کر اجلاس میں شریک ہوئے ۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  فلسطینی عوام کی  حمایت اور اسرائیل مذمتی قرار داد پیش کی جسے اعوان کی اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قرار داد میں اسرائیلی جارحیت اور مذہبی مقامات    پر حملوں کی مذمت کی گئی ،واضح کیا گیا کہ پاکستان مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی پاسداری پر زور دیتا ہے،فلسطین کے مظلوموں کی  سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

 قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ

 فلسطین کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے۔

یو این جنرل اسمبلی  اور انسانی حقوق کونسل  فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرائے۔

یو این چارٹر کے چیپٹر  سات کے تحت فلسطینیوں پر مظالم بند کرائے جائیں۔

اسرائیل کو فوری طور پر الاقصٰی مسجد کی بے حرمتی سے  روک کر  فلسطینیوں کو آزادانہ عبادت کا حق دیا جائے۔

بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی اور زبر دستی انخلا کا عمل  بند کرواکر کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ٹرائل کرے۔

او آئی سی کے پلیٹ فارم سے  فیصلہ کن اقدامات کے ذریعے فلسطینیوں کی مدد کی جائے۔

فلسطینی علاقوں میں  یہودی بستیاں قابل برداشت نہیں، اسرائیل مقبوضہ علاقوں سے فوری طور پر نکل جائے اور مظلوم فلسطینیوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کے خلاف  جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button