ن لیگ اور پی پی کے اکاؤنٹس تک رسائی کی درخواست

اسلام آباد : پاکستانی الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

لاہور مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کچھ دن پہلے دائر کی تھی ۔

لہذا الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب کی اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مختصر ترین فیصلہ سنایا ہے ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کے اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس گڑھے میں گر گئے جو انھوں نے کبھی پی ٹی آئی کے لیے کھودا تھا ۔

اسکے علاوہ رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے ہیں ، یہ لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مافیا سے بھی پیسے لیتے رہے ہیں ۔

جناب فرخ حبیب کا کہنا تھا کے اب مریم اور بلاول کو پتہ چلے گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکاؤنٹس ہیں جو وہ ہم سے چھپا رہے تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button