کویت کے امیر کا جوابی خط

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے مشترکہ فوائد کے لیےپاکستان اور کویت کے مابین تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے  کا عزم کیا ہے۔

شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے پاکستان کےصدر ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کویت اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جوابی مراسلے میں کویت کے امیر نے ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ پاکستان کی دعوت بھی  قبول کرلی ،لکھا مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کو عملی شکل دینے کے لیے پُر امید ہوں۔

امیر کویت نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا فلسطین کے مسلمانوں کے مسائل سے متعلق کویت کے کردار کی تعریف کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس خط کا اختتام کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی دنیا اس کوویڈ 19 وبائی بیماری سے نجات پا لے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button