اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے (آج)پیر کو اعلان کیا ہےکہ رجسٹرڈ 18 اور اس سے اوپر کے شہریوں کے لئے ویکسین 3 جون (جمعرات) سے شروع ہوگی۔

ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد اپنی رجسٹریشن شروع کردیں اور انہوں نے مزید کہا کہ "حکومتی  اقدامات  کے ذریعے  ہر عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا گیا ہے”۔

  مئی 28 سے این سی او سی نے 30 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کے ساتھ ساتھ 18 سال  اور اس سے زیادہ عمر کے اساتذہ کے لئے واک ان ویکسین شروع کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اسد عمر نے بتایا تھا کہ 30 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو قطرے پلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں لیا گیا تھا

تیس سال سے زائد عمر کے افراد

انہوں نے تمام 30 سال سے زائد  افراد سے درخواست کی کہ جنھوں نے ویکسی نیشن کے لئے اندراج کرایا ہے وہ کسی بھی حفاظتی ٹیکہ مرکز کا دورہ کریں اور ٹیکہ لگائیں۔

پاکستان میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2،117 نئے کورونا وائرس کے کیس رپورٹ کیے گئے ، جس سے ملک  میں کوویڈ 19 کیسز کی مجموعی  تعداد 921،053 ہوگئی ہے ۔

آج مزید 43 افراد مہلک بیماری کا شکار ہونے کے بعد ملک میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 20،779 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ایک دن میں اس بیماری سے 1،919 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ  مجموعی طور پر کورون  سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 841،241 ہوگئی۔ آج  اور کل ملک بھر میں کوویڈ 19 کے فعال کیسز 59،033 بتائے گئے ہیں ۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر ویکسی نیشن  کے لیے رجسٹریشن کروانے والوں کی تعداد 1،513،144  ہوگئی ہے جبکہ 87،169 ویکسین لگائی گئی ہیں۔

 اب تک مجموعی طور پر 3،180،246 افراد کو  کورونا سے حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button