دوبارہ گنتی کی درخواست منظور NA-249

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 249  کی سیٹ کے لیے امیدوارمفتاح اسماعیل کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے این اے 249 کراچی ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی  دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

ای سی پی نے 6 مئی کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے کمیشن نے ان سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی جمعرات کے روز 9 بجے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کی ہے جنہوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔

ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 249 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رنر اپ مفتاح اسماعیل نے دوبارہ گنتی کے لئے ای سی پی کو درخواست جمع کرائی تھی کیونکہ وہ چند سو ووٹوں سے الیکشن ہار گئے ہیں۔

تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے دوبارہ گنتی کے ای سی پی کے فیصلے کی تعریف کی ہے، حزب اختلاف کے رہنما اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ای سی پی کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا "یہ جان کر خوشی ہوئی کہ این اے 249 میں مسلم لیگ (ن) کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے مطالبے کو قبول کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلی مدمقابل کے ووٹوں میں تنگ فرق نے شفافیت کے مفاد میں اس کو ضروری بنادیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی ساکھ جمہوریت کی ایک یقینی بنیاد ہے۔

Back to top button