پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی ٹیکسٹائل  برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ مالی سال 21-2020 میں ٹیکسٹائل بر آمدات کا حجم 15 اعشاریہ 4 ارب ڈالر رہا۔

اس دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ جو گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔سال 20-2019 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ساڑھے 12 ارب ڈالر تھا۔

ایس بی پی کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں سب سے زیادہ اضافہ ملبوسات  کی برآمدات میں ہوا۔جبکہ21-2020 میں آئی ٹی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق  سال 21-2020 میں مجموعی مصنوعات کی برآمدات کا حجم25 اعشاریہ 6 ارب ڈالر،سروسز ایکسپورٹ کا حجم 5 اعشاریہ 9 ارب ڈالر،برآمدات کا مجموعی حجم ساڑھے 31 ارب ڈالر اور در آمدات کا حجم ساڑھے 61 ارب ڈالر رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button