کے لیے دبئی سے تحریری اجازت موصولPSL

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے باقی میچوں کے شیڈول کا اعلان آج کرے گا۔

کرکٹرز 23 مئی کو پی سی بی کے لائحہ عمل کے مطابق بائیو سیفٹی ببل میں داخل ہوں گے اور 25 سے 26 مئی کے درمیان ابو ظہبی روانہ ہوں گے۔

سری لنکا اور بنگلہ دیش سے آنے والے کھلاڑی جو پی ایس ایل 2021 میں کھیل رہے ہیں وہ  23 مئی  کوپاکستان پہنچیں گے اور اپنی قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد ، پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ابو ظہبی روانہ ہوں گے۔

امکان  ظاہر کیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا وائرس ویکسین کی ایک  خوراک  بھی  لیگ سے قبل دی جائے گی،ایک اور  امکان  یہ بھی ہے کہ لیگ کے لئے دوسرے ممالک کے کھلاڑی 23 مئی کو سیدھے ابو ظہبی پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ باقی میچوں  کا پہلا میچ 5 جون کو ہونے کا امکان ہے،فائنل 15 دن بعد 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ "ہم اس پیشرفت سے خوش ہیں کہ ابوظہبی میں باقی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6  کے میچز کے انعقاد میں رکاوٹوں پر قابو پالیا گیا ہے اور اب تمام  انتظامات بہترین طریقے سے کیے جائیں گے”۔

انہوں نے کہا تھا کہ "ابوظہبی میں بقیہ میچوں کے انعقاد سے ہمارے شائقین ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں  کے ساتھ رابطہ جوڑ کر انہیں سپورٹ کرسکیں گے،اور یہ ہمارے اعلیٰ معیار کی نشریاتی کوریج کے  ذریعے ممکن ہوگا "۔

پی ایس ایل کے باقی میچ ابوظہبی کے سخت موسم میں ہوں گے ، جہاں جون کے دوران پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

پی سی بی پہلے سے ہی حفاظتی  اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو پانی کی کمی اور گرمی کے دیگر اثرات سے محفوظ ررکھا جا سکے۔ پاکستانی ٹیم کے فزیو نے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ  کے دوران  ہائیڈریٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی انگلینڈ کے دورے سے قبل فٹنس مسائل کا سامنا کر نے کا رزک نہیں لے سکتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی نے چھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آئس جیکٹس اور آئس کولر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرمی کو روکنے کے لئے کرکٹرز کو انرجی ڈرنکس بھی دیئے جائیں گے اور بورڈ نے میچوں کے دوران پانی کےوقفوں کے اوقات میں  توسیع دینے کا فیصلہ  بھی کیا ہے۔

Back to top button