کی طرف سے اجازت موصول UAE

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ۔2021) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچوں کے  دبئی میں انعقاد کے لئے متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گرین سگنل ملا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ۔2021) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچوں کے  دبئی میں انعقاد کے لئے متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گرین سگنل ملا ہے۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز آئندہ ماہ ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی 18 اور 19 مئی کو  کوروناوائرس ٹیسٹ کروائیں گے اور کوروناوائرس کے منفی ٹیسٹ کی صورت میں  کھلاڑی اپنے پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔

بائیس) 22 مئی کو تمام ٹیمیں چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے ابو ظہبی روانہ ہوں گی۔)

متحدہ عرب امارات کے حکام نے تمام کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے لئے  ابو ظہبی پہنچ کر 7 دن قرنطینہ میں رہنا لازمی قرار دیا ہے۔

پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن مارچ کے اوائل میں متعدد کھلاڑیوں اور معاون عملے میں  کورونا وائرس کے مثبت   کیسزسامنے آنے کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا ۔

ٹورنامنٹ کے صرف 14 میچ کھیلے گئے تھے جب وبائی مرض نے پی سی بی کو ٹورنامنٹ معطل کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

تب سے  پی سی بی متحدہ عرب امارات میں لیگ کے بقیہ میچوں کے انعقاد کے لئے  کوشاں ہے ، کیونکہ کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سماجی اجتماعات اور کھیلوں کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چھ پوائنٹس تھے لیکن  انہوں نے چار میچ کھیلے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button