امریکی صدر کے پاس نادر قرآنی نسخہ نمائش کیلئے پیش

دبئی : تیسرے امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس موجود 18 ویں صدی عیسوی کا قرآن پاک کا نادر و نایاب نسخہ دبئی میں جاری نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔

یہ سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس موجود 1764 میں شائع ہونے والا قرآن پاک کا تاریخی نسخہ دبئی میں جاری نمائش میں امریکی پویلین میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔

خوبصورت دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے علاوہ مکہ کا فریم کیا ہوا نقشہ بھی لکڑی کے کریٹ میں محفوظ کر کے ارتعاش اور درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے والے سینسرز کے ساتھ دبئی میں لایا گیا ہے ۔

قرآن پاک واشنگٹن کی لائبریری آف کانگریس میں محفوظ تھا یہ نادر نسخہ دبئی میں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

سنہ 1801 سے 1809 تک امریکا کے صدر رہنے والے تھامس جیفرسن کے بارے میں لوگوں کا اب خیال ہے کہ انہوں نے قرآن پاک کا یہ نسخہ اپنی نوجوانی میں وکالت کی تعلیم کے دوران شاید حاصل کیا تھا ۔

تھامس جیفرسن کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہیں دنیا کے مختلف مذاہب کے بارے میں جاننے میں بہت زیادہ دلچسپی تھی اور وہ قرآن پاک کے الفاظ کو قانونی کوڈز کے طور پر بھی استعمال کیا کرتے تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button