کراچی میں بارشیں جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی۔نارتھ ناظم آباد،گارڈن اور نارتھ کراچی میں ہلکی بارش ہوئی۔اورنگی ٹاؤن اورسرجانی ٹاؤن میں ہلکی بارش کے بعد بجلی غائب ہوگئی۔

گلستان جوہر،حسین آباد اور گلشن حدید  میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

آج کی موسمی صورتحال  کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث آج بھی درجہ حرارت 36 ڈگری  سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

صبح کے وقت کراچی میں  درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا  اور ہوا  کے دباؤ میں کمی کے باعث  حبس اور گرمی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید براں کراچی شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  بارشوں کا شروع ہونے والا یہ اسپیل 16 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس اسپیل میں درمیانے درجے کی بارشیں ہوں گی نیز 20 اور21 جولائی یعنی عید کے دنوں میں بھی کراچی شہر میں بارشیں متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button