بارش کا ۔۔ ہائی الرٹ

ملک بھر میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نارووال ،سیالکوٹ،اسلام آباد،مالاکنڈ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد اور کشمیر میں  چند ایک مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی،حیدرآباد ،میرپورخاص،سکھر اور شہید بے نظیر آباد میں آج  بھی  تیز بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی شام یا رات سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جسکے  باعث اتوار کی رات سے بدھ کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان،خیبر پختونخواہ،اسلام آباد اور پنجاب میں بیشتر مقامات  پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشیں اور کہیں کہیں شدید  موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

پیر سے بدھ کے دوران شدید بارشوں کے باعث شانگلہ،بونیر،بٹگرام،مانسہرہ،بالاکوٹ،ایبٹ آباد،سوات،کوہستان،مردان،چارسدہ،کوہاٹ،کشمیر،اسلام آباد ،راولپنڈی،سیالکوٹ،نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس دوران راولپنڈی ،گوجرانوالہ،لاہور،قصور،فیصل آباد،پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

پیر سے بدھ کے دوران شدید بارشوں کے باعث کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

اتوار سے منگل کے دوران سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم پیر کی رات سے بدھ کے دوران شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ  ارسال کردیاہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز  ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ اسٹاف کو ایمرجنسی بنیاد پر الرٹ رکھا جائے۔مزید یہ کہ تمام معاملات کے حوالے سے پی ڈی  ایم کے رابطے میں رہا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button