قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنر بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 11.28 سے بڑھا کر 11.52 فیصد مقرر ، شہدا ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی 11.28 فیصد کے بجائے 11.52 فیصد منافع ملے گا۔

سیونگ اکاؤنٹس پر موجودہ شرح منافع برقرار رہے گی ۔1 لاکھ کے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 940 سے 960 کر دیا گیا۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 750 روپے سے بڑھا کر 780 روپے ،سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر 4200 سے بڑھا کر 4400 روپے جبکہ چھ ماہ کے لیے 4500 سے بڑھا کر 4600 روپے اور سپیشل سیونگز اکائونٹس پر شرح منافع ایک سال کے عرصے کی سرمایہ کاری پر 8.40 فیصد سے بڑھا کر 8.99 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع میں 9 سال اور 10سال کی ایک لاکھ روپے یا زائد کی سرمایہ کاری پر اضافہ کیا گیا ہے۔

Back to top button