پی ٹی آئی کا یوم تاسیس

وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز گذشتہ ڈھائی سالوں میں متعدد محاذوں پر کامیابی حاصل کرنے پر اپنی پارٹی اور حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ کوئی اور حکومت ملک کی بہتری کی طرف  اس تیزی سےقدم نہیں اٹھا سکتی۔

وہ پاکستان تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کررہے تھے، اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے 25 سال قبل سیاست میں شامل ہونے کے محرکات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا ہے کہ 24 سال قبل ان کی پارٹی نے ملک کو "جدید اسلامی فلاحی ریاست” بنانے اور پاکستان کے لئے ہمارے قائد جناح کے وژن کے حصول کے مشن پر کمر کسی تھی اوراس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں درج ذیل  اہداف حاصل ہوئے ہیں

"عمران خان نے مزید کہا کہ غریبوں کو غربت سے نکالنے کے لئے ہماری ریاست اور اپنی قوم کے وسائل پر  عیش کرنے والے اشرافیہ کی گرفتاری اور انکے زیر استعمال وسائل کو زیادہ مساویانہ انداز میں عوام کے درمیان تقسیم کرنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا  کہ میں نے یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کی تھی اور میں نے برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ کھیلی تھی ، اس لئے مجھے یہ بات جلد ہی بھانپ گئی تھی کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے یا بم دھماکوں یا جنگ کی وجہ سے اقوام تباہی کی طرف نہیں بڑھتی ہیں بلکہ یہ بدعنوانی ہے جو ملک کو زوال کی طرف دھکیل رہی ہے۔

یہی وجہ تھی کہ مجھ جیسا شخص  جو نہ صرف مشہور تھا بلکہ اسے زندگی کی ہر چیز میسر تھی اس نےتبدیلی کے لئےسیاست میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

تحریک انصاف نے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے اقدامات کیے ہیں ، یہ اقدام اس سے پہلے کسی اور حکومت نے نہیں اٹھایا تھا، ان اقدامات میں دو صوبوں میں ہیلتھ کارڈز کا اجراء ، پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) کی تعمیر ، اور مکانوں کے لئے قرضے  دینا شامل ہے۔

انہوں نے کہا  کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے ، جو پاکستان کی روح کی جنگ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے ذریعے ہی حکومت یہ جنگ جیتے گی۔

ہفتے کے روز اپنے سرکاری ہینڈل سے جاری ٹویٹس کے ایک سلسلے میں وزیر اعظم نے کہاکہ آج میں اپنے بانی ممبروں کو یاد کرنا چاہتا ہوں ،نعیم الحق ، احسن رشید اورسالونی بخاری جو اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں ۔

Back to top button