پی ایس ایل سیزن 6 کا شیڈول جاری

پی ایس ایل سیزن 6 کے باقی 20میچز کا آغاز 9 جون سے ہوگا، لیگ کے تمام میچز ابو ظہبی کے  شیخ زاید اسٹیڈیم  میں  کھیلے جائیں گے،بڑی لیگ کا بڑا  فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں کوالیفائر اور الیمینیٹرز سمیت 6  ڈبل ہیڈرز ہوں گے،ڈبل ہیڈر والے دن میچ  پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 اور دوسرا رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

پہلا مقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آ باد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا،اگلے دن  یعنی 10 جون کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا سامنا ہوگا۔

کوالیفائر اور پہلا الیمینیٹر میچ 21 جون  اور دوسرا 22 جون کو کھیلا جائے گا، چھ ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈ بھی مکمل کرلیے اور 3 سے 8 جون تک ٹیمیں پریکٹس سیشنزکریں  گی ۔

شیڈول اور اسکواڈ سے متعلق تفصیل گزشتہ روز پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل  پر شیئر کی گئی۔

لاہور قلندر زاور اسلام آبا د یونائیٹڈ کی ٹیموں نے گزشتہ روز شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی میں ٹریننگ کی،کراچی کنگز نے بھی اپنا قرنطینہ مکمل کرلیا اور آج سے  کراچی کنگز کے کھلاڑی ٹریننگ سیشن کا باقائدہ آغاز کریں گے،ایونٹ میں شامل باقی تین ٹیمیں بھی  آج سے اوپن ایئر ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔

جن ٹیموں نے اپنا قرنطینہ کا دورانیہ پورا کرلیا ہے اور ان کے تینوں پی سی آر ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آئے ہیں، انہیں ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔

مزید براں ابوظہبی کے سخت کووڈ پروٹوکولس  کے تحت کرکٹرز اور آفیشلز  پر نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ کارڈز بھی  جاری کردیے گئے ہیں ،جنہیں پہننا لازمی ہے۔

Back to top button