پی ایس ایل سیزن 6 کا فائنل

پی ایس ایل سیزن 6 کی چیمپین ٹیم کے  فیصلے کے لیے اس وقت ابو ظہبی کے میدان میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا میچ جاری ہے۔

فائنل میچ میں  پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی  دعوت دی  جس پر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے صہیب مقصود نے 26 گیندوں پرنصف سنچری اسکور کی جبکہ  رائلی روسو نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی ۔

شان مسعود نے ملتان سلطانز کے اسکور میں  اضافہ کرتےہوئے 37 اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان  نے 30 رنز بنائے جبکہ صہیب مقصود نے 65 اور  رائلی روسو نے 50 رنز کا بڑا اسکور  ٹیم کوفراہم کیا۔

جبکہ پشاور زلمی کے طرف سے محمد عمران اور ثمین گل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور اب سے کچھ دیر پہلے تک پشاور زلمی نے 6 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر  42 رنز بنائے تھے اور انکا 1 کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے مزاربانی  نے پشاور زلمی کے  جاندار بیٹسمین حضرت اللہ زازئی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button