پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل  سیزن چھ کے بقیہ میچز کے لیے ابو ظہبی میں ٹیموں کے اسکواڈ  تاحال نہ مکمل ہیں  ،شیڈول کا اعلان بھی اب تک نہ ہوسکا ہے۔

کوئٹہ گلیڈیئیٹرز  کے کپتان سرفراز احمد سمیت 13 کھلاڑیوں  اور آفیشلز کے ویز ے جاری کردیے گئے ہیں ، ان تمام افراد کی آج دبئی کے لیے روانگی متوقع ہے۔

پاکستان سپر لیگ کےچھٹے سیزن کے بقیہ میچز کے لیے 200 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز پہلے ہی  ابو ظہبی کے ہوٹلز میں قرنطینہ میں ہیں۔

کراچی کنگز کے اسٹار بیٹسمین سمیت دیگر کھلاڑیوں نے قرنطینہ میں انڈور ٹریننگ  شروع کردی،جون کے پہلے ہفتے سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے انعقاد کی توقع کی جارہی ہے۔

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہرشل گبز اور ساؤتھ افریقہ  کے کھلاڑی ابو ظہبی پہنچ گئے۔

بھارت اور ساؤتھ افریقہ سے براڈکاسٹرز کی ٹیم بھی ابو ظہبی پہنچ چکی ہے اور وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button