آج سے پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز

صرف چند گھنٹے بعد پی ایس کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے جڑے گا،بس صرف   فرق یہ ہوگا کہ پہلے میچز کراچی میں کھیلے جارہے تھے لیکن اب ابو ظہبی کے میدان میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے کی طرح رنز کا طوفان بھی آئے گا ،وکٹیں بھی اُڑیں گی تاہم  شائقین  اسٹیڈیم کے بجائے گھروں پر اسکرینز کے آگے  بیٹھ کر میچز کا لطف اُٹھائیں گے۔

دوسرے مرحلے کا پہلا میچ  اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے  مابین کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

دبئی میں پی ایس ایل سیزن چھ کے دوسرے مرحلے میں 20 میچز کھیلے جائیں گے ،ایونٹ میں 6 ڈبل ہیڈرز بھی شیڈول ہیں ،21 جون سے پلے آف مرحلہ شروع ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 6 کا فائنل 6 جون کو کھیلا جائے گا،اب تک کے ہونے والے میچز کے مطابق پوائنٹس ٹیبل میں کراچی کنگز پہلے نمبر پر ہے۔

دوسرے نمبر پر  پشاور زلمی براجمان ہے تو تیسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا بسیرا ہے جبکہ لاہور قلندر چوتھے اور ملتان سلطان پانچویں نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل 6 کے اب تک کے کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطان کے محمد رضوان نے سب سے زیادہ  297 رنز بنائے ہیں  اور پشاور زلمی کے ثاقب محمود  12 وکٹیں لے کر ٹاپ باؤلر ہیں۔

کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے سب سے  بڑی انفرادی اننگ  کھیلی ہے اور سب سے زیادہ 15 چھکے لگائے  ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button