کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ابوظہبی میں قرنطینہ PSL

پی ایس ایل  سیزن 6 کے بقیہ میچز کے لیے پروٹوکول کی تعمیل میں کھلاڑیوں اور دیگر  کریو پر مشتمل  دوگروپ بالترتیب کراچی اور لاہور سے جمعرات کو   چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے ابو ظہبی روانہ ہوئے اور پاکستان سے متحدہ عرب امارات پہنچےاور وہاں انہوں  نے مختلف ہوٹلوں میں  سات دن کا قرنطینہ  شروع کیا ، جس کے اختتام پر پی ایس ایل لیگ چھٹے سیزن کے  بقیہ میچز  دوبارہ شروع ہوں گے۔

 واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں کھلاڑیوں اور عملے کے افراد میں کوویڈ 19  کیسز مثبت آنے کے بعد کراچی میں صرف 14 میچز ہی منعقد ہوسکے تھے۔

بقیہ 20  میچز بھی کراچی میں  ہی کھیلے جانے تھے لیکن پی سی بی اور فرنچائززکوملک میں کووڈ 19 کی خراب صورتحال کے پیش نظر  اسے ابوظہبی منتقل کرنا پڑا۔

متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے ابو ظہبی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد  بھی   بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق دو روز قبل تک  ممکنہ طور پر کچھ کہنا ناممکن تھا

 لیکن پی سی بی  اب  امارات  حکومت کی جانب سے تحریری  منظوری  اور انتظامات کی  حتمی تفصیلات  حاصل کرچکی ہے۔

اس مہینے کے اختتام سے قبل تمام کھلاڑیوں اور کریو ممبرز کو قرنطینہ میں شامل ہونا  تھا اور قرنطینہ کے دوران انکے تین کورونا ٹیسٹ کیے جانے ہیں۔

قرنطینہ ہونے والے افراد

مقامی اور بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں ، معاون عملہ ، پروڈکشن عملہ اور پی سی بی کے عہدیداروں سمیت تقریبا 270 افرادمتحدہ عرب امارات پہنچے ہیں اور ہوٹلوں میں ان کا قرنطینہ جاری ہے ۔

دریں اثنا کھلاڑیوں اور عہدیداروں سمیت 25 افراد کو ابوظہبی کے لئے ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان میں رہ جانے والے افراد ویزا جاری ہونے تک کراچی اور لاہور کے ہوٹلوں میں قرنطینہ میں رہیں گے۔ ویزے کے اجراء کے بعد وہ علیحدہ چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ابوظہبی روانہ ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد حسنین ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں ابھی  تک ویزا نہیں ملاہے۔

جنوبی افریقہ اور ہندوستان  سے براڈ کاسٹ کریو لانے والی چارٹرڈ فلائٹ کو بھی ابو ظہبی میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی جسکے بعد انکا قرنطینہ بھی شروع ہوگیا۔

جنوبی افریقہ اور ہندوستان سے آئے  افراد  8اور 9ویں دن کو پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے  تاکہ  ان افراد کو بائیو سیکیور ببل میں شامل ہونے دیا جاسکے۔

پی سی بی ذرائع نے یہ بھی خبر دی ہے کہ  ابو ظہبی میں کیے جانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پہلے کووڈ 19 ٹیسٹ کی  رپورٹ منفی آگئی ہے اور دوسری کووڈ ٹیسٹنگ بھی کرلی گئی جسکے نتائج متوقع طور پر قرنطینہ کے 5 ویں روز آئیں گے۔

مزید برآں  ٹورنامنٹ کے دوران میں روزانہ درجہ حرارت اور  کورونا علامات کی اسکریننگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button