پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو پھر تیار

پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ)  6 کے بقیہ تین میچز کا اعلان کردیا گیا ہے ، ایونٹ یکم جون سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے ، آغاز اسلام آباد اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا، لیگ راؤنڈ کے میچز 14 جون تک کھیلے جائیں گے، کوالیفائر راؤنڈ کے میچز 16 جون اور ایلیمینیٹر راؤنڈ کے میچز 17 اور 18 جون کو ہوں گے، چیمپیئن ٹیم کراچی کنگز 2 جون کو ملتان سلطان کے ساتھ میچ کھیلے گی، ایونٹ کا گرینڈ فائنل 20 جون کو کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

پی ایس ایل 6 کے باقی میچز محفوظ ماحول میں کرانے کے لیے پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، کھلاڑی 22 مئی سے سات دن کا قرنطینہ کریں گے،29 مئی سے تین دن پریکٹس سیشنز ہوں گے ۔

Back to top button