آریان خان کا جیل میں قیدی نمبر N956

ممبئ : بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو بھارت کی آرتھر جیل میں قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے ۔

کیونکہ گزشتہ روز ممبئی کی عدالت نے آریان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی جس کے پیش نظر اب آریان خان کو مزید 6 روز کے لیے جیل میں رہنا ہوگا ۔

قریبی ذرائع سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے آریان کو قید نمبر بھی الاٹ کردیا ہے جو کے 956 ہے ۔

اس بات کا خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آریان کو گوری خان کی جانب سے 4500 روپے بھیجے گئے ہیں، ان پیسوں کو آریان جیل کی کینٹین سے چیزیں خریدنے کے طور پر استعمال کریگا ۔

اور یہ بات بھی واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا ۔

دوسری طرف دوران سماعت نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں آریان کے خلاف منشیات کی خریداری اور تقسیم کے حوالے سے کچھ مزید شواہد بھی ملے ہیں ۔

انکا مزید کہنا ہے کہ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے بھی شواہد ملے ہیں کہ آریان زیادہ تعداد میں ہارڈ ڈرگ کے لیے ایک غیر ملکی شہری کے ساتھ بھی رابطے میں تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button