شہزادی ڈیانا کا کیلیفورنیا میں آباد ہونے کا منصوبہ

شہزادی ڈیانا کا خواب تھا کہ وہ اپنی المناک موت سے قبل ہی کیلیفورنیا میں آباد ہوجائے ۔

اس بات کا ان کے سابق وائس کوچ اور بٹلر نے انکشاف کیا تھا ، شہزادی آف ویلز کے پاس اپنی مستقبل کی جائیداد کے نقشے اور فرش کے ڈیزائن کے مختلف منصوبے تھے ۔

یہ وہ وقت تھا جب ڈیانا نے ابھی بزنس مین ڈوڈی فید کے ساتھ اپنے تعلقات کی شروعات کی تھی جنھوں نے ملیبو کیلی فورنیا میں ایک جائیداد خریدی تھی ۔

پرنسس آف دی ویلز کو یاد کرتے ہوئے بٹلر پال برل نے کہا ، کے ڈیانا نے ایک بار بتایا یہ ہماری نئی زندگی ہوگی ، بس یہ بہت اچھا تو نہیں ہوگا ، لیکن اچھے طرز زندگی کے بارے میں ہم سوچیں گے ، یہاں امریکہ میں کسی کا فیصلہ آپ کے سر نہیں تھوپا جایئگا ، آپ کے پاس طبقاتی نظام نہیں ہوگا ، آپ کے پاس اسٹیبلشمنٹ نہیں ہوگی ۔

برل نے مزید کہا ، کے انکا گھر ملبیو میں شفٹ ہونے والا تھا ۔ میں نے گھر کے منصوبے دیکھے ۔ ہم فرش پر بیٹھ گئے تھے ، اور ہم نے گھر کے تمام نقشوں کو ترتیب سے پھیلادیا تھا ۔

پرنس ولیم اور ہیری دونوں کی عمر 15 اور 12 سال تھی ، وہ اپنے والد شہزادہ چارلس کے ساتھ برطانیہ میں مقیم تھے ۔

بریل نے مزید کہا ، انکے لڑکے امریکہ نہیں آسکتے تھے اور اپنے وقت کا کچھ حصہ امریکہ میں نہیں گزار سکتے تھے ۔ یہ بات بہت سخت تھی اور مزید سخت ہوگئی تھی اور ملکہ ڈیانا کو اسکا بہت دکھ تھا کے وہ امریکہ نہیں جاسکتے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button