وزیر اعظم عمران خان کا دورہ لیہ

وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورے پر پنجاب کے پسماندہ علاقے "لیہ   "پہنچ گئے جہاں وہ  لیہ کے لیے 13 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

عمران خان دورہ لیہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے اور ان  سے ملک کی ترقیاتی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورہ میں وزیر اعظم صوبہ پنجاب کے لیے انصاف صحت سہولت کارڈ کا آغاز کریں گے۔جس کے ذریعے لیہ کی 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت ملے گی۔

اس کے علاوہ عمران خان  نیا پنجاب بنیادی صحت یونٹس کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم 200 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ کیئرہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

لیہ  میں یونیورسٹی ،اسکولز اور کالجز  کی تعمیر بھی 14 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم اس موقع پر  لیہ ڈسٹرکٹ  سپورٹس کمپلیکس میں تقریب  کے حاضرین سے  خطاب بھی کریں گے۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ "ماضی کی حکومتوں نے صرف ترقی کے خواب دکھائے،فنڈز دینے کے باوجود لیہ کے لیے کوئی کام نہیں ہوا،اب عملی کام ہوگا”۔

Back to top button