وزیراعظم کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے، انہوں نے اپنی سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

بیس 20 تاریخ کو وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا ۔ تاہم سرکاری سطح پر اب یہ خبر دی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم  میں اب کورونا کی کوئی علامات نہیں رہی ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان جنہوں  نے وزیر اعظم کی کورونا سے متاثر ہونے کی خبر کی سب سے پہلے تصدیق کی تھی، انکی ہی جانب سے آج یہ پیغام  جاری کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم کو کورونا کے مزید ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی طرف سے بھی کہا جارہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صحت مند اور توانا ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز کی قومی اور بین الاقوامی ہدایات پر اپنی سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔

Back to top button