پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل

وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات  کی  موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا  بڑا فیصلہ کیا ہے   ۔

گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز وزیر خزانہ کو ارسال کی تھی جس پر وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد اطلاق ہونا تھا تاہم وزیر اعظم نے اوگرا کی تجویز مسترد  کرتے ہوئے  ، قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت عالمی  قیمتوں میں بڑھوتری  کو پیٹرولیم لیوی ،سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں ایڈجسٹ کریگی۔

اعلامیہ جاری کر دیا گیا،پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے   فی لیٹر ہوگی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے  فی لیٹر ہوگی،لائٹ ڈیزل لی قیمت 77 روپے65 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت  80 روپے فی لیٹر  پر برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات میں عالمی سطح پر اضافے کو باوجود وزیر اعظم نے مسلسل دوسرے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں پاکستان میں پیٹرول بھارت ،امریکہ،چین ،بھوٹان، بنگلہ دیش سے بھی سستا ہے دیگر اشیاء کی قیمتیں  نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

Back to top button