انسداد پولیو مہم اجلاس کی صدارت

ملک کے 124 اضلاع میں آج سے 5 روزہ ذیلی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جسکے تحت 5 سال کے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قظرے پلائے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد سے پولیو انسداد مہم کا آغاز کریں گے،اس موقع پرمعاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ آج وزیر اعظم پولیو مہم کا آغاز بچوں کو  پولیو کے قطرے پلا کر کریں گے، وزیر اعظم قومی ٹاسک فورس برائے اسداد پولیو مہم کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے اس سال پولیو کا صرف ایک  کیس رپورٹ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے سہ پہر قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس طلب کیاہے  جس میں وزیر اعظم کو پولیو کی جاری مہم سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور انہیں اب تک کی مہم سے حاصل ہونے والے اہداف سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا ۔

پولیو ٹاسک فورس

اجلاس میں پولیو ٹاسک فورس کے اعلی عہدیدار اور وزارت صحت کے حکام  شرکت کریں  گے،اجلاس میں  پولیو ٹیموں کو لاحق مشکلات  پر  بھی غور کیا جائے گا اور ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی پولیو سے متعلق بل گیٹس  اور ان  کی گفتگو میں طے کیے گئے لائحہ عمل پر بھی بحث کی جائے گی۔

سندھ بھر میں بھی  آج سے انسدادپولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،سندھ کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ سے زا ئدبچوں کو جبکہ کراچی میں  20 لاکھ سے زائد  بچوں کو  پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوکر اگلے 7 روز تک جاری رہے گی،کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے پولیو سینٹر میں   پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ بچوں کو انعامات بھی دیے گئے جسکے ذریعے بچوں اور انکے والدین کی حوصلہ افزائی کرنا مقصود تھی ۔

نیشنل  ٹیکنیکل پولیو ایڈوائزری گروپ  کے قومی ممبرڈاکٹر اقبال میمن  کا کہناہے کہ  اللہ کا شکر ہے کہ اب ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں سے ہمیں  پولیو فری پاکستان کی صورت میں  اپنی منزل نظر آرہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button