صدارتی اعزاز یافتہ اداکار قاضی واجد

پاکستان ٹیلی ویژن کے بہترین اور بے مثال فنکار ،صدارتی اعزاز یافتہ ،ہردلعزیز اور معروف اداکار قاضی واجد کا آج   91 واں یوم پیدائش ہے۔

قاضی واجد انصاری ہندوستان کے شہر  گوالیار  میں سال 1930میں پیدا ہوئے  ، جیسا کہ انہوں نے خود اپنے ایک آخری انٹرویو میں بیان کیا تھا۔ ان  کے  پانچ بہن بھائی تھے جن میں سے تین بھائی اور دو بہنیں تھیں ، 1947 کی تقسیم کے بعد وہ پاکستان چلے آئے۔

انہوں نے 1978 میں  مہر نامی خاتون سے شادی کی جن سے انکی ایک بیٹی ہے۔

ریڈیو سے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1957 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ،ریڈیو پر کئی سال  کام کرنے کے بعد انہوں نے مستعفی ہوکر ایک اداکار کی حیثیت سے 1966 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے  وابستگی اختیار کی ۔

قاضی واجد پی ٹی وی کراچی مرکز سے  سب سے زیادہ ڈرامے کرنے والے اداکار تھے،انہوں نے 15 فلموں میں بھی اداکاری کی۔

پاکستان میں اداکاری کے  50 سال سے زیادہ کے کیرئیر میں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے 1.200 سے زیادہ ڈرامے اور ٹی وی کے لئے 500 سے زیادہ ڈرامے کیے۔

ان کی اداکاری کے بے حد مقبولیت پانے والے فن پاروں میں    تنہائیاں ، دھوپ کنارے ، مہندی ، خدا کی بستی اور ان کہی شامل ہیں۔

 اداکاری کے شعبے میں ان کی خدمات  کی وجہ سے انہیں بالآخر 1988 میں حکومت نے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔

11 فروری 2018 کو ان کا کراچی میں انتقال ہوا،وہ اپنی باصلا حیت اداکاری اور نرم خو طبیعت کو باعث لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔

Back to top button