ڈاکٹر قدیر خان کی صاحبزادی کو قومی پرچم پیش

اسلام آباد : محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے بعد ان کی بڑی صاحبزادی کو پاکستانی پرچم پیش کردیا گیا ہے ۔

ٹی وی پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے وقت ان کی بڑی صاحبزادی کو پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے پاکستانی پرچم پیش کیا جارہا ہے ۔

اس ویڈیو میں ایٹمی سائنسدان کی بڑی صاحبزادی کو پاک فوج کے جوان سے پرچم وصول کرتے ہوئے اور بعد ازاں پرچم کو چومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس بات کا خیال رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی تھی ۔ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی نماز جنازہ میں شریک تھے، فیصل مسجد میں عام افراد کوبھی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button