کی تیاریوں کی صورتحال PSL

پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچوں کے لیے کھلاڑی،براڈکاسٹرز ،اسپورٹس اسٹاف اور آفیشلز کل  ابو ظہبی روانہ ہوں گے،کچھ کھلاڑی اور آفیشلز کے ویزوں میں تاخیر کے باعث روانگی ایک دن آگے بڑھادی گئی ہے۔

بھارت سے اسپورٹس کوریج  اور دیگر  اسپورٹس شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 25 افراد کو بھی ویزے  جاری کردیے گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے27 کھلاڑی اور اسپورٹس اسٹاف  میں سے 26 کو بھی ویزے جاری کردیے گئے۔

تمام کھلاڑی اور آفیشلز آج کا دن بھی مائیکرو سیکیور ببل میں گزاریں گے۔

کورونا  منفی آنے والے کھلاڑیوں کو دو دن پاکستان کے ہوٹل میں  اور سات دن دبئی  کے ہوٹل میں  قرنطینہ میں رہنا تھا لہذا ایک دن کی اور تاخیر ہوجانے کے باعث  کھلاڑی  کوفت کا شکار ہوگئے۔

کراچی کنگز کے صدر   وسیم اکرم نے کوفت کا  اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ آج قرنطینہ کا تیسرا دن ہے ،وقت گزاری کے لیے  ٹی وی فلمیں اور ویب سیریز  سمیت سب  کچھ دیکھ لیا  اب سمجھ نہیں آرہا کہ ہم کیا کریں لہذا کوئی مشورہ دیں۔

اس پر مالک کراچی کنگز سلمان اقبال نے وسیم اکرم کے ٹوئٹر ہینڈل پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  بھائی قرنطینہ میں سات مزید دن گزارنے ہیں ،میں مشورے بھیجتا ہوں۔

Back to top button