پی پی پی کا بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر کو ضلعی سطح پر ملک گیر احتجاج شروع کرے گی ۔

مزید انہوں نے اپیل کی ہے کہ 29 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں پیپلز پارٹی کے کارکن اور عوام بھرپور شرکت کریں ۔

اس بات کا بھی خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے بھی مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کر رکھی ہے جس کے تحت ملک بھر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان صاحب سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے کل ہی وطن واپس پہنچے ہیں ۔

وہاں عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے ہوئے تھے ۔

اب پاکستان واپسی کے لیے ریاض میں سعودی نائب وزیرخارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کہا ہے ۔

تتین روزہ اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد موجود تھا جس میں وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور وزیر توانائی بھی شامل تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button