کراچی کے بہت سے علاقوں میں بجلی غائب

ہفتہ کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوگئی ، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کے جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ان میں نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، ناگن چورنگی ، یوپی موڑ ، سر سید ٹاؤن اور گلبرگ شامل ہیں۔

لیاری ، کھارادر ، نیا آباد ، کھڈا مارکیٹ ، گلستان جوہر ، موسمیات ،اسکیم 33 سمیت متعدد علاقوں میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 نیز ڈیفنس فیز 1 ، 5 ، 6 اور 8 ، کلفٹن بلاک 5 ، گلستان جوہر بلاک 14 ، 18 اور 19 ، ملیر ، ماڈل کالونی ، شاہ فیصل کالونی ، عوامی  کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی نہیں ہے۔

بجلی محروم  دوسرے علاقے صدر ، ایم اے جناح روڈ ، موبائل مارکیٹ ، الیکٹرانک مارکیٹ ، ہائی کورٹ تھے جبکہ لیاقت آباد سی ون ایریا دوپہر 12 بجے سے بجلی سے محروم ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی 220 کے وی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوگئی ہے ، جس سے منسلک گرڈ کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے جس کی جلد تکمیل متوقع ہے،اس   ہائی ٹینشن لائن میں ایک جگہ پڑا  فالٹ ہوا  ہے جس کی بحالی کے عمل کو تیز ی سے مکمل کرنے کا امکان ہے۔

اب تک کراچی  کے جنوبی علاقے میں  اکثر جگہ  بجلی کی دوبارہ فراہمی کا عمل مکمل ہوچکا ہے تاہم باقی حصے میں 1 گھنٹے میں بجلی کی دوبارہ فراہمی شروع کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button