فزیکل ٹریننگ، پریکٹس، انٹرا اسکواڈ میچ

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم  نے تیاریاں مزید تیز کردی ہیں کھلاڑیوں نے دوسرا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کیپنگ گلوز کے ساتھ مہارت دکھائی۔

محمد رضوان اور سرفراز احمد نے ایک ساتھ کیپنگ کی ٹریننگ کی، دونوں نے لمبی لمبی ڈائیو لگا کر   بال پکڑنے کی پریکٹس کی۔

قومی کرکٹرز فٹنس پر خاص توجہ دے رہے ہیں اور  اسکے لیے سارا دن جم میں رہ کر خوب پسینا بہا رہے ہیں ،قومی  اسکواڈ ورلڈ نمبر ون ٹیم کے خلاف ہر  طرح سے لیس ہوکر میدان میں اتریں گے۔

باؤلرز اور بیٹسمین بھی نیٹ پریکٹس میں خوب سرگرداں ہیں لیکن حارث سہیل پاؤں کی تکلیف کے باعث  مزید ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اُدھر پی سی  بی کی جانب سے یہ بات بھی  سامنے آرہی ہے کہ حارث سہیل دائیں ٹانگ میں درد محسوس کر رہے ہیں   تاہم ان کا ری ہیب  شروع کردیا گیا ہے اور  ان کا ایم آر آئی اسکین آج 6 جولائی کو کارڈف میں ہوگا۔

جس کے بعد انکی پہلے ون ڈے میچ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا،قومی اسکواڈ آج  ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا،انگلینڈ سے پہلا ون ڈے جمعرات کو شیڈول ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button