اب واٹس ایپ سے تصاویر خود ڈیلیٹ ہونگی

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق ، واٹس ایپ جلد ہی اپنی سوشل نیٹ ورکنگ ایپ میں تصاویر اور ویڈیوز کے لیے انسٹاگرام کے طرز پر ‘دیکھا ایک بار’ کی خصوصیت کو شامل کرے گا اور اسکے بعد میڈیا خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیگی ۔

یہ خصوصیت کسی بھی یوزر کو ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجازت دے گی جو صرف ایک بار دیکھی جاسکتی ہیں ۔ یہ فیچر آپ کو تصدیق کرنے کی بھی اجازت دے گا کہ آیا وصول کنندہ نے میڈیا کھولا ہے یا نہیں ۔

ایک بار ریسیور کے اسے دیکھنے کے بعد وہ میڈیا چیٹ سے غائب ہوجائے گا ۔ اس سے صارفین کو سٹورج کی بھی بچت ہوگی ۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ خصوصیت جلد جاری کردی جائے گی ۔

https://twitter.com/WABetaInfo/status/1407126412079816709

یہ فیچر اینڈروئیڈ ، آئی او ایس ، ویب اور ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز کے لئے واٹس ایپ پر آئندہ کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button