فارما سوئیٹکل ہڑتال

ملک بھر کے فارما  اسٹیک ہولڈرز نے  آج ہونے والی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔یہ فیصلہ ہول سیل فارما ایسوسی ایشن  نے رات گئے  ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد لیا۔

جنرل سیکریٹری ہول سیل فارما ایسو سی ایشن اسلم پولانی نے فارما سیکٹر پر ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ پر  اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ  ریٹیل دکانداروں نے مال خریدنا بند کردیا ہے،میڈیکل اسٹورز پر دوائیوں کی شدید قلت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے وقت میں ہڑتال کرنا عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری ایڈوانس انکم ٹیکس کو ختم کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی اے) پنجاب نے جمعہ کے روز حکومت کے فارما سیکٹر  پر لگائے گئے ایڈوانس ٹیکس کو منسوخ کرنے تک ،ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایڈوانس ٹیکس کے  خلاف احتجاج کے لئے پی سی ڈی اے نے 15جولائی سے شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی تھی۔ ہڑتال کے تحت کراچی سے خیبر پختونخوا (کے پی) تک تمام فارمیسی بند رکھی جانی تھیں۔

جمعہ کوفارما انڈسٹری کے لوگوں کے کنونشن کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی ڈی اے کے چیئرمین صلاح الدین شیخ نے ٹیکس کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر مطالبات کی تعمیل نہیں ہوئی تو وہ 19 جولائی سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کریں گے ، انہوں نےکوروناوائرس سمیت بیماریوں میں مبتلا لوگوں سے دوائیوں کو پہلے سے ذخیرہ کرنے کو کہا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button