فارما موومنٹ کی ہڑتال

گزشتہ روز ایڈوانس ٹیکس کے خلاف آل پاکستان فارما موومنٹ  کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی ۔کراچی ،لاہور اور  پشاور سمیت تمام شہروں میں میڈیسن مارکیٹیں بند رہیں ۔

کراچی میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسو سی ایشن نے ادوایات پر ایڈوانس ٹیکس کے خلاف  مکمل ہڑتال کی۔جانسو ہال پر واقع شہر کی بڑی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ بند رہی۔

دوائیوں کے تاجر حضرات کا کہنا ہے کہ  پہلے ہی ایک ڈیڑھ فیصد سے زائد کا ہمارا  کام کا مارجن نہیں ہے۔اب آپ ایک فیصد اور آدھا فیصد ٹیکس کٹوتی میں بڑھا دو گے تو ہمارے پاس کیا بچے گا۔

لاہور میں بھی  آل پاکستان فارما انڈسٹری کی کال پر ہڑتال کی گئی۔لوہاری میڈیسن مارکیٹ بند کر کے بینرز آویزاں کردیے گئے۔

جنرل سیکریٹری پنجاب کیمسٹ کونسل کا کہنا ہے  1فیصد ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں۔

فیصل آباد،اٹک،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف  شہروں میں بھی آل پاکستان فارما انڈسٹری کی ہڑتال  کے باعث تمام فارمیسیاں بند رہیں۔

پشاور اور صوابی سمیت خیبر پختونخوا میں بھی آل پاکستان فارما انڈسٹری کی کال پر حکومتی ایڈوانس ٹیکس کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

کوئٹہ کی میڈیسن مارکیٹ پر بھی تالے پڑے رہے۔ کیمسٹ یونین نے حکومتی ایڈوانس ٹیکس مسترد کردیا۔

کیمسٹ یونین کا کہنا ہے کہ  ٹیکس کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 19 جولائی سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کر دیں گے۔یونین نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ غیر منصفانہ ٹیکس نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button