اسٹیٹ بینک کی آدھی برانچیں کھولنے کی اجازت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں کو 10 اور 11 مئی کو  مخصوص برانچوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے ، بینکوں کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، بینکوں میں کاروباری سرگرمی کے دوران کوویڈ 19 وبا کے پھیلاؤ کے خلاف معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد  کرنا لازم ہوگا ۔

اسٹیٹ بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برانچیں عوام کے مفاد میں  صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان معاملات انجام دیں گی۔مرکزی بینک نے پہلے اعلان کیا تھا کہ 8 مئی بروز ہفتہ پاکستان بھر میں تمام بینک برانچیں کھلی رہیں گی ۔

وزیر اعظم کے معاون تجارت عبد الرزاق داؤد نے بتایا کہ کراچی پورٹ اور کسٹم ہاؤس بھی 10 مئی سے 12 مئی تک کھلا رہے گا۔ پیر کو وفاقی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں عید کی وجہ سے پورے پاکستان میں 10 سے 15 مئی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور کووڈ کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی سفارشات کو دھیان میں رکھنے کے بعد چھٹیاں منظور کی ہیں ۔

Back to top button