پاک بھارت میچ پر لوگوں کی پیشنگوئیاں جاری

دبئی : یہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کے پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائے گا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی ۔

یہ بات چیئرمین پی سی بی نے نجی یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کی جہاں وہ طالب علموں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے ۔

تازہ پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو پاک بھارت کا میچ سپر اوور میں ضرور جائے گا اور پاکستان جیتے گا ۔

مزید انہوں نے کہا ہے کے جب بڑا میچ ہوتا ہے تو اس کا گراؤنڈ میں الگ منظر ہوتا ہے لیکن بھارت کے خلاف میچ کا دباؤ نہیں لینا ہے ، بس گیند کی طرف دیکھنا ہے، دباؤ لینے سے نہ رات کو نیند آئے گی نہ بھوک لگے گی ، اچھا کھیلا بھی نہیں جائے گا ۔

پاکستانی قومی ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری ایسی ٹیم ہونی چاہیے تھی کہ سب کہتے بھارت کو ہرائیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے، ہم نے پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کے سب اس کی جیت کے لیے اس پر اعتماد کریں ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں سلیکشن کے مسائل ہیں ٹیلنٹ کی نشاندہی نہیں ہوتی ہے ۔

اسکے علاوہ رمیز راجہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آنا چاہتے ہیں اس حوالے سے جلد آپکو سیریز ری شیڈولڈ ہونے کی خبر ملے گی ، اس سلسلے میں ای سی بی کے چیف نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آرہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button