فوج پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں

فواد چوہدری نے جہلم میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے سینئرز اور جونیئرز سب کو  نشانے پر رکھ لیا کہا کہ بلاول زرداری اور مریم نواز شریف ، دونوں نے زندگی میں کوئی کام نہیں کیا۔ان سے پوچھیں کے آپ کی سی وی کیا ہے ،ایک لائن کی سی وی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں زرداری کا بیٹا ہوں دوسری کہتی ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں ۔

دونوں بدتمیز بچے ہیں، بات یوں کرتے ہیں جیسے پاکستان کے اوپر کوئی احسان کررہے ہوں۔ موروثیت کے علاوہ ان کا کوئی سیاسی کارنامہ نہیں ہے۔

فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں،فوج کا 20 سال کا بچہ مارٹر لگنے سے شہید ہوتا ہے اور یہ الزامات لگاتے ہیں،فوج پر الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

نواز شریف کی بیٹی نے جس طرح فوج کے خلاف  مہم چلائی اس کو دیکھتے ہوئے کیا کوئی غیرت مند پنجابی مریم نواز کو ووٹ دینے کا سوچ بھی سکتا ہے۔

 انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کی افواج اور عدلیہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔

برسوں سے چمپو

نواز شریف اور زرداری نے ہم سب کو  برسوں سے چمپو بنایا ہوا تھا، مقابلہ ہورہاتھا کہ ایک کھاتا ہے تو لگاتا نہیں ہے اور دوسرا کھاتا ہےتو چلو لگاتا بھی تو ہے نا۔ وزیر اعظم عمران خان نے  پہلی بار سیاست میں بدعنوانی کا بیانیہ متعارف کرایا عمران خان کھائے گا نہ کھانے دے گا۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا  ہے کہ گلگت بلتستان میں مریم اور بلاول نے خوب انتخابی مہم چلائی لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ ان کی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک تہائی  امیدوار بھی  انتخاب نہیں لڑ رہےتھے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ  کشمیر میں پیپلز پارٹی کے  8 امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں مگر بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے کہ انکو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں۔

 وزیر مملکت فرخ حبیب نے کلبھوشن سے متعلق بلاول کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار د یتے ہوئے کہا کہ بلاول کے انکل نواز شریف نے کلبھوشن کا کبھی نام بھی نہیں لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button