بلوچستان کا امن ، پاکستان کا امن

وزیر اعظم کی زیر صدارت  کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی ایماء پر دہشتگردی کرنے والوں سے کسی صورت بات نہیں ہوگی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ میں تفصیلات سے آگاہ کیا،انہوں نے  کہا کہ کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد خونی بھارت کا  گھٹیا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد بلوچستان میں  دہشتگروں کا ایک اور بڑا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے،تاہم حکومت نے ناراض بلوچوں سے بات چیت کرنے پر بھی کام شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  بلوچستان قومی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ بلوچستان میں امن واستحکام سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ س سخت جدوجہد سے حاصل ہونے والے امن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button