پی سی بی کے ملازمین اپنے اخراجات میں کمی کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بورڈ ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بورڈ کے اخراجات کو فوری طور پر کم کریں تاکہ پاکستان کرکٹ ترقی کر سکے ۔

پی سی بی کے چیئرمین نے دو روز قبل قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر میں بورڈ کے ملازمین سے بات کرتے ہوئے بورڈ کے عہدیداروں کو بھاری تنخواہ لینے کے لیے بالواسطہ مگر سخت وارننگ جاری کی ہے ۔

میٹنگ میں پی سی بی ڈائریکٹرز ، لوئر مینجمنٹ اور گراؤنڈ سٹاف ممبرز سے اپنے خطاب میں رمیز نے کہا کے ، ہم سب کو اپنے عہدوں کو درست ثابت کرنے کے لیے محنت سے کام کرنا ہوگا ۔

رمیز راجہ نے بورڈ کے ملازمین کو اخراجات کم کرنے اور اخراجات بچانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم نے خود بتایا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس میں اخراجات کیسے بچاتے ہیں ۔

ہمیں بورڈ کے اخراجات کو کم کرنا ہوگا ۔ پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ دو کے بجائے ایک کپ چائے پی لیں ، ایئر کنڈیشنر کم استعمال کریں اور فالتو لائٹس بند کریں ۔

پاکستان کرکٹ میں اصلاحات لانے کے اپنے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ بورڈ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم نہیں بنتی تو ہم سب کے یہاں رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ ہمیں یہاں اپنی موجودگی کو درست ثابت کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button