پاکستان کا فاتحانہ آغاز

انگلینڈ ٹوور پر پاکستان نے آج ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتحانہ کیا۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو31 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس  جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نےپہلے کھیلتے ہوئے  انگلینڈ کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں  اب تک کا سب سے بڑا اسکور تھا اور ناٹنگھم کے گراؤنڈ کا بھی یہ سب سے بڑا اسکور تھا۔

جس پر انگلینڈ کی ٹیم 19اعشاریہ2 اوور زمیں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

عماد وسیم،حسنین اور حارث  سہیل نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ میں انگلینڈ کے ٹپ اسکورر لیام لیونگسٹون   شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔لیام لیونگسٹون کی 103 رنز کی اننگ بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ پر 150 رنز کی شراکت قائم کی۔کپتان بابر اعظم نے 49  گیندوں پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جبکہ  محمد رضوان نے 63 رنز  اسکور کیے۔

صہیب مقصود نے19 رنز بنائے اورفخر زمان نے 8 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد حفیظ نے 10  گیندوں پر 24 رنز بنائے۔3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button